Breaking News
Home / اہم ترین / میانمار کے بعد اب سری لنکا میں بھی انتہا پسند بودھوں کا مسلمانوں پر حملہ ، 62 مکانات اور درجنوں گاڑیاں نذر آتش

میانمار کے بعد اب سری لنکا میں بھی انتہا پسند بودھوں کا مسلمانوں پر حملہ ، 62 مکانات اور درجنوں گاڑیاں نذر آتش

کولمبو(ایجنسی)19نومبر۔میانمار میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے بعد اب سری لنکا میں بھی انتہا پسند بودھوں کے ذریعہ مسلمانوں پر حملے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ خبروں کے مطابق بودھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کردیا اور ان کے متعدد گھروں کو نذرآتش کردیا۔ علاوہ ازیں ان کی گاڑیوں اور دکانوں میں بھی آگ لگادی ۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں 62 مکانات، دکانوں اور 10 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے ۔ان میں سے زیادہ تر املاک مسلمانوں کی ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیونافذ کیا گیا ہے۔

srilanka muslim attacked

وزیر قانون کا تشدد واقعات پر قابو پالینے کا دعویدریں اثنا سری لنکا کے وزیرقانون نے دعوی کیا ہے کہ مذہبی پرتشدد واقعات پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس اور انسداد فسادات اسکواڈ کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے اب تک 19 افراد کو نقض امن کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/weAX8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے