Breaking News
Home / اہم ترین / میانمار کے مظالم کے شکار روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کے حل کی تلاش ۔ کوفی عنان کی قیادت میں وفد میانمار میں

میانمار کے مظالم کے شکار روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کے حل کی تلاش ۔ کوفی عنان کی قیادت میں وفد میانمار میں

ینگون ۸ستمبر ۲۰۱۶ ہرپل آن لائیں نیوز

اقوام متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان کی قیادت میں ایک وفد نے میانمار کے مظالم کے شکار روہینگیا مسلمانوں کے مسائل کے حل کی کوشش شروع کی ہیں ۔ وفد نے نسلی بنیاد پر بے دخل ہونے والے افراد سے ملاقات کی ، اس معاملے پر میانمار میں انسانی حقوق کی پاسداری کی صورت حال پر تشویش پیدا ہوئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی رہ نما انگ سان سوچی نے یہ نو رکنی کمیشن تشکیل دیا ہے ، تاکہ انھیں رخائن کی اصل صورت حال پر مشورہ مل سکے ۔ وفد مین ۶ ارکان کا تعلق میانمار سے ج کہ ۳ غیر ملکی شخصیات ہیں ، جن میں کوفی عنان بھی شامل ہیں ۔ وفد نے خیموں کا دورہ کر کے ملک کے شمال مغربی علاقے کے ان نقل مکانی کرنے والے افراد سے ملاقات کی اور دونوں برادریوں کے نمائندوں سے ملے ۔

کوفی عنان اور اُن کے وفد کے ساتھی ارکان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو نہیں کی ، البتہ انھوں نے ملاقات کے دوران امن کی توقعات کا اظہار کیا ۔ نقل مکانی کرنے والے کیمپ کے نمائندے نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہون کہ یہ کمیشن رخائن اور روہنگیا کے درمیان مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا ۔ واضح رہے کہ کمیشن کی خطے میں آمد  کے موقعہ پر سینکٹڑوں افراد نے اور بودھ راہبوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ANbHa

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے