Breaking News
Home / اہم ترین / میدان میں نہیں ، بلکہ اب برف پر ہوگی کرکٹ

میدان میں نہیں ، بلکہ اب برف پر ہوگی کرکٹ

نئی دہلی(ایجنسی)25ڈسمبر۔ آپ عام طور پر کھلاڑیوں کو میدان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھتے آ رہے ہیں لیکن اب اگلے سال سوئٹزرلینڈ میں ایک ایسا ٹورنامنٹ ہونے والا ہے جس میں وریندر سہواگ سمیت کئی بڑے کرکٹر آپ كو برف پر کھیلتے نظر آئیں گے۔ سینٹ مورٹز آئس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد اگلے سال آٹھ اور نو فروری کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا ہے اور منتظمین وی جے اسپورٹس کا دعوی ہے کہ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے تسلیم شدہ ہو گا ۔ منتظمین نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے میچ کو میٹنگ پچ پر کھیلا جائے گا اور جس میں کھلاڑی سرخ گیند اور دوسرے کرکٹ آلات کا استعمال کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کھلاڑی شاہد آفریدی، ہندستان کے وریندر سہواگ اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ سمیت سابق کرکٹر کھیلتے نظر آئیں گے۔ آفریدی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد کئی ليگز میں کھیل رہے ہیں جبکہ اسمتھ گزشتہ سال فروری میں ماسٹرز چمپئن لیگ میں حصہ لینے کے بعد پہلی بار کرکٹ کھیلنے اتریں گے۔سہواگ، آفریدی اور اسمتھ کے علاوہ لست ملنگا، مائیکل ہسی، جیک کیلس، ڈینیل ویٹوری، ناتھن میک کولم، گرانٹ ایلیٹ، مونٹی پنیسر، محمد کیف، شعیب اختر، مہیلا جے وردھنے اور اویس شاہ جیسے کرکٹر پہلے ہی ٹورنامنٹ سے جڑ چکے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1yP6U

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے