Breaking News
Home / اہم ترین / میلادالنبی جلوس کے دوران مہاراشٹر کےملکاپورمیں فرقہ وارانہ تشدد،علاقے میں کرفیو۔سوسے زائد لوگ حراست میں
  • ملکاپورکا کرفیو زدہ علاقہ جہاں مکمل طور پر خاموشی ہے

  • تشدد کی صورتحال

  • تشدد کی زد میں آکر تباہ شدہ بائک کا منظر

میلادالنبی جلوس کے دوران مہاراشٹر کےملکاپورمیں فرقہ وارانہ تشدد،علاقے میں کرفیو۔سوسے زائد لوگ حراست میں

بلڈانہ،مہاراشٹرا(ہرپل نیوز، قمر قاضی )12 ڈسمبر:مہاراشٹرا کے بلڈانہ ضلع ملکاپور میں میلادالنبی  منائے جانےکے دوران فرقہ وارانہ  تشدد پھوٹ پڑا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق فساد میں  دونوں فرقے کے کئی افراد زخمی ہوئے  ہیں، اور بعض مقامات م پر مالی نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ملکاپور شہر میں کل رات سے ہی کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ضلع کلکٹر نے حالت قابو میں آنے تک شہر میں کرفیو نافذ رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے اس معاملے میں کم و بیش سو سے زائد لوگوں کو حراست میں لیاہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1tUfE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے