Breaking News
Home / اہم ترین / میکسیکو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، کئی عمارتیں منہدم، 226 افراد ہلاک

میکسیکو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، کئی عمارتیں منہدم، 226 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی۔(ایجنسی) 20 ستمبر:  میکسیکوکی راجدھانی میکسیکو سٹی میں 7.1 کے شدت والے زبردست زلزلہ میں 226 افراد ہلاک اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگیئں۔ منگل کے روز آئے 7.1 کے شدت والے زلزلے میں میکسیکو سٹی، مورلیوس اور پیوبلا صوبوں میں زبردست تباہی مچی ہے۔ میکسیکو سٹی کے میئر نے بتایا کہ 44 مکانات کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور کئی دیگر تباہ ہوگئے ہیں۔ وزیر برائے امور داخلہ میگوئیل اینجل اوسوریو چونگ نے مقامی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ریسکیو کارکنان ملبے میں زندہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہمیں ایسی اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ بہت احتیاط کے ساتھ اندر رہ رہے ہیں۔ اگرمزید راحتی کارکنوں کی ضرورت پڑی تو ہم مورچے پر اور بھی راحتی کارکنوں کو لگائیں گے۔ امریکی جیوولوجی سروے نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز میکسیکو سٹی سے 120 کلومیٹر دور پیوبلا صوبہ کے اٹینسیگو کے قریب تھا ہے اور یہ 51 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مورلس ریاست میں 54، میکسیکو سٹی میں 30، پوبلا ریاست میں 26 اور میکسیکو سٹی میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی میکسیکو شہر میں 64 افراد اور کم از کم 36 افراد کی موت ہوئی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نےاس تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میکسیکو کو کسی قسم کی بھی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔سینکڑوں راحتی ی کارکنان ابھی بھی راحتی اور بچاؤ کام میں مصروف ہیں۔

میکسیکو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، کئی عمارتیں منہدم، 138 افراد ہلاک

حکام نے کہا کہ یہ زلزلہ اس وقت آیا جب میکسیکو سٹی میں لوگ زلزلے کے دوران بچاؤ کیسے کیا جائے اس کی مشق کررہے تھے تبھی یہ تباہی مچی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ میکسیکو میں 32 برس قبل 1985 میں اسی تاریخ کو ایک تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں تقریبا 10000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ قبل ازیں اسی مہینے ملک کے جنوبی حصے میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریختر پیمانے پر 8اعشاریہ ایک تھی اور اس میں 98 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ زلزلہ کی ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئےمیکسیکو سٹی میں اسکول، دفاتر اور بازاروں کو بند کردیا گیا ہے۔ملک کے صدر اینریک پینا نیٹو نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں خلل پیدا نہ ہو ۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام ٹھپ ہے اور تقریباً 40 لاکھ افراد بغیر بجلی کے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ’’خدا میکسیکو سٹی کے لوگوں کا خیال رکھے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے‘‘۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1LYHW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے