Breaking News
Home / اہم ترین / میں یہاں من بات نہیں بلکہ آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں ، صدر کانگریس راہل گاندھی کا دوروزہ دبئی دورہ

میں یہاں من بات نہیں بلکہ آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں ، صدر کانگریس راہل گاندھی کا دوروزہ دبئی دورہ

دبئی (ایجنسی) 12جنوری: متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورہ پر آئے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو شرمک کالونی میں رہنے والے ہندستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔ میں یہاں اپنے “من کی بات” کرنے نہیں آیا ہوں میں آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں۔ مسٹر گاندھی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر سیم پترودی بھی ہیں۔مسٹر گاندھی نے وہاں موجود ہندستانی لوگوں سے کہا کہ ہر مذہب، ہر ریاست، ہر ذات کا نام آپ نے روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے یہاں کہا کہ بڑآدمی ہم سے ملاقات کرنے آیا ہے۔ کوئی بڑا آدمی نہیں ہوتا میں بالکل آپ جیسا ہوں۔کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات کے بعد مرکز میں ان کی حکومت بننے پر آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XO4wF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے