Breaking News
Home / اہم ترین / نئی میقات کے لئےجامعہ اسلامیہ کے نئےعہدیداران کا انتخاب۔ماسٹرشفیع شاہ بندری پٹیل پھرایک بارناظم جامعہ منتخب

نئی میقات کے لئےجامعہ اسلامیہ کے نئےعہدیداران کا انتخاب۔ماسٹرشفیع شاہ بندری پٹیل پھرایک بارناظم جامعہ منتخب

بھٹکل(ہرپل نیوز)15ڈسمبر: بھٹکل کے پانچ مرکزی اداروں میں اصلاح معاشرہ اور دینی تعلیم کو عام کرنے کی نصف صدی سے زائد عرصہ کی تاریخ رکھنے والے شہر کےدینی مرکز جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی اگلی میقات کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آ یا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابقہ انتظامیہ سے ناظم جامعہ ماسٹر محمد شفیع شاہ بندری پٹیل کو اسی عہدے کے لئے پھر ایک منتخب کیا گیا ہے ۔ اور نئے چہرے کےے طور پر اس بار مولانا محمد طلحہ رکن الدین نائب ناظم جامعہ کے اعلی عہدے پر فائز ہوئے ہیں ۔ نئے عہدیداران کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے

صدر : بانی مبانی ،حضرت ڈاکٹر ملپا علی صاحب دام ظلہ

نائب صدر اول : مولانا اقبال ملا ندوی صاحب

نائب صدر دوم: مولانا صادق اکرمی ندوی صاحب

ناظم : شابندری محمد شفیع صاحب

نائب ناظم : مولانا محمد طلحہٰ ندوی صاحب

خازن : رکن الدین عبدالرحیم حلوائی صاحب

محاسب: عبدالرحمٰن محتشم(جان)

خیال رہے کہ گزشتہ سال محسن قوم نوائط اور سابق متمم جامعہ مولانا عبد الباری کے سانحہ ارتحال پر مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی کو مولانا کا جانشین بنایا گیا تھا ۔ اس کے بعد سے وہ بھی اپنی خدمات مسلسل انجام دے رہے ہیں ۔ ہرپل آن لائن ان تمام ذمہ داران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ ان تمام بزرگوںاور سرپرستوں کے سایہ عاطفت کو ملت کے سر پر تادیر باقی رکھے اور بدلتے ہوئے حالات میں حسب سابق جامعہ اپنا مرکزی کردار ادا کرتا رہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت اس قافلہ سخت جاں میں شریک ہر فرد کی حفاظت فرمائے ، اور اخلاص کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Lv3ve

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے