Breaking News
Home / اہم ترین / نائجیریا میں مسجد کے باہر خود کش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق

نائجیریا میں مسجد کے باہر خود کش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق

یولا(نائجریا)(ایجنسی )21نومبر۔۔  شمال مشرقی نائجریا کی ایک مسجد میں آج ایک خودکش دھماکہ میں کم سے کم 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملہ بوکو حرام کے تشدد زدہ علاقے میں ہوا ہے جو اس سال کا سب سے بڑ ا خودکش دھماکہ ہے۔ موبی کی مسجد میں یہ دھماکہ آج سویرے فجر کی نماز کے وقت کیا گیا تھا جس میں بچے جانے والے چشم دید گواہ بیعی محمد نے بتایا کہ دھماکہ میں بعض افراد کے چیتھڑے اڑگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکتی تھی۔ آج کے دھماکے کے بعد 2017 میں بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 278 ہوگئی ہے۔شمالی نائیجریا کی ریاست کے اڈاماوا میں پولیس کے ترجمان ابوبکر عثمان نے بتایا کہ خودکش دھماکہ میں کم سے کم 50 افراد کی موت ہوئی ہے مگر مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

خیال رہے کہ موبی کا یہ علاقہ ریاست اڈاماوا کے اس حصے میں واقع ہے جہاں 2014 سے بوکوحرام کا قبضہ تھا اور فوج نے 2015 کے آغاز میں انہیں اس علاقے سے کھدیڑ دیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایک مارکیٹ میں ہونے والے خودکش حملہ میں 56 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/uC7If

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے