Breaking News
Home / اہم ترین / نامیاتی شجر کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے بھٹکل میں ’’نما کوسٹل نرسری‘‘ کا افتتاح

نامیاتی شجر کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے بھٹکل میں ’’نما کوسٹل نرسری‘‘ کا افتتاح

بھٹکل (ہرپل نیوز)12۔ نومبر۔ ہریالی انسانی صحت کے لئے بے حد مفید ہے ۔ درخت سے انسانوں کی زندگی میں اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انسان درختوں کے درمیان رہنے اور صبح کی ہوا کھانے میں اطمینان محسوس کرتا ہے ۔ بھٹکل کی سرزمین ویسے تو اپنے اندر بہت سبزہ زار رکھتی ہے ، کھیت کھلیان اسکی زمین کی خصوصیات میں مشامل ہے ۔ لیکن ایسے ماحول میں بھٹکل میں کسی مستقل پرائمری کا اب تک کوئی وجود نہیں تھا ۔ بھٹکل کے مشہور ڈاکٹر نور الامین مصباح اور معروف سماجی کارکن منیر احمد نے مل کر یہاں ایک ’’نما کوسٹل نرسری‘‘ کے نام سے شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک خوبصورت نرسری قائم کی ہے۔ جمعہ کی شام باغبانی مرکز کا قاضی جماعت المسلمین مولانا ملا محمد اقبال کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل کے اے اسی ایف نندیش ریڈی اورسی پی آئی سریش نائک موجود تھے۔پلانٹیشن نرسری کے مالکان میں سے ایک منیر احمد ایم ایچ نے استقبال کیا اورنرسری کا مختصر تعار ف کرتے ہوئے کہاکہ نامیاتی شجرکاری کو فروغ دینا اس کے قیام کا اہم مقصد ہے۔قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ شہر بھٹکل کو کلین سٹی کے ساتھ ساتھ گرین سٹی بھی ہونا ضروری ہے۔افتتاحی اجلاس سے بھٹکل کے اے اسی ایف نندیش ریڈ ی نے بھی خطاب کیا اورسرکار کی جانب سے تعاون کی بات کہی ۔اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الطاف کھروری، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ناظمپٹیل محمد شفیع سمیت کنڑا ادیب و شاعر داکٹر ضمیر اللہ شریف نے موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اففتاحٰ تقریب میں شہر کی کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/UPP0X

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے