Breaking News
Home / تازہ ترین / نتیش کمارغصے سے بھڑک اٹھے جب انکے معاون نےاحتراماً ان کے جوتے اٹھائے

نتیش کمارغصے سے بھڑک اٹھے جب انکے معاون نےاحتراماً ان کے جوتے اٹھائے

(پٹنہ :ہر پل نیوز؍ایجنسی ) 22؍مئی ۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ہفتہ کو اس وقت غصے سے لال پیلے ہوnitish-kumar-گئے جب ان کے معاون نے ان کی چپل ہاتھوں میں اٹھا لی ۔ خیال رہے کہ بدھ پورنیما کے ایک پروگرام میں وزیر اعلی نتیش کمار شرکت کرنے کیلئے پہنچے تھے ، جہاں ان کی چپل کو ان کے معاون اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا۔بتایا جاتا ہے کہ بدھ پورنیما پر وزیر اعلی نتیش کمار پٹنہ کے بدھ اسمرتی پارک میں پوجا کرنے پہنچے تھے ۔ وزیر اعلی جب کرونا ستوپ میں پوجا کیلئے گئے، تب تک باہر بارش شروع ہو گئی ۔پوجا کرنے کے بعد وزیر اعلی ستوپ سے باہر آئے ، تو دیکھا کہ ان کے معاون ان کی چپل ہاتھوں میں لے کر کھڑے ہیں ۔ معاون کی اس حرکت پر وزیر اعلی بری طرح بھڑک گئے۔وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ہمیں یہ بالکل ناپسند نہیں ہے کہ میری چپل کوئی اٹھائے ۔ میں خود یہ کام کرنا پسند کرتا ہوں ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعلی نے کہا کہ اسی ہاتھ سے آپ پانی پيلاتے ہیں اور اسیسے چپل اٹھائے ہیں ۔ آپ کا ہاتھ گندا ہو گیا ہے، جہاں سے چپل اٹھائے ہیں ، وہیں رکھ دیجئے اور ہاتھ دھو کر آئیے ۔ وزیراعلی کی ڈانٹ سے معاون کے ہوش اڑ گئے اور وہ چپل رکھ کر ہاتھ دھونے چلا گیا ۔ اس کے بعد وزیر اعلی دیگر پروگرام میں شرکت کیلئے چلے گئے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1DOjO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے