Breaking News
Home / اہم ترین / نقلی کسٹمز آفیسرز نے کاسرکوڈ میں عمررسیدہ جوڑے کو لوٹا، بھاری رقم لے کر فرار،تحقیقات میں جٹی پولیس

نقلی کسٹمز آفیسرز نے کاسرکوڈ میں عمررسیدہ جوڑے کو لوٹا، بھاری رقم لے کر فرار،تحقیقات میں جٹی پولیس

کاسرکوڈ( ہرپل نیوز)13ڈسمبر:ملک بھر سے ان دنوں کئی جگہ جہاں انکم ٹیکس کے افسران چھاپہ مار کارروائی انجام دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف اسی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے کئی نقل کسٹمز آفیسر ز بھی اپنا ہاتھ صاف کر رہے ہیں ۔اسی نوعیت کا ایک واقعہ کاسرگوڈمیں پیش آیا ہے جہاں ایک عمر رسیدہ جوڑے کے گھر پر تقریبا  آدھی رات کو کسٹمز آفیسرز کے روپ میں ایک پانچ رکنی ٹولی چھاپہ مارتے ہوئے  انہتر ہزار روپے نقدی کے علاوہ ایک سیل فون لے کر رفو چکر ہوگئی ۔ پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق آدھی رات کو پانچ افراد پر مشتمل ٹولی اپنے آپ کو کسٹم  افسران بتاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئی۔ اورپھربندوق کی نوک پر  پورے گھر میں تلاشی لیتے  ہوئے گھر پر  موجود انہتر ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون اپنے ساتھ لے گئے۔نارائن رائے کا کہنا ہے کہ جعلی کسٹمز کی اس ٹولی میں سے تین لوگ ہندی میں بات چیت کر رہے تھے جبکہ باقی دو کنڑا بول رہے تھے۔پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/C2ATi

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے