Breaking News
Home / اہم ترین / نوائطی تہذیب سے نئی نسل کو جوڑنے کی ہوگی کوشش بھٹکل میں نوائط گیتوں کا شاندار مقابلہ آج

نوائطی تہذیب سے نئی نسل کو جوڑنے کی ہوگی کوشش بھٹکل میں نوائط گیتوں کا شاندار مقابلہ آج

بھٹکل (ہرپل نیوز)5 ڈسمبر:بھٹکل کی مادری زبان نوائطی کو فروغ دینے والا ادارہ نوائط محفل  کئی برسوں سے نوئط تہذیب وتمد ن کی بقاء کے لئے اپنی بے شمار خدمات انجام دے رہاہے ۔انہی مقاصد کے پیش نظر نوائط محفل کی جانب سے  شب  نو بجے  نوائط کالونی تنظیم کامپلیکس گراؤنڈ میں  ایک شاندار  نوائط گیت مقابلہ رکھا  گیاہے ،یہ مقابلہ اسکولوںسمیت  کالجس اور مدرسہ کے طلباء کے مابین  ہوگا ۔اس سلسلے میں نوائط محفل کے دفترمیں منعقد پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران نوائط محفل نے گیت مقابلہ کے انعقاد کے غرض وغایت پر روشنی ڈالی ۔ پریس میٹ میں جانکاری دی گئی کہ  بیس مساھمین مختلف نوائطی شعراء کا کلام پیش کریں گے لیکن کوئی بھی کلام دہرایا نہیں جائے گا ۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں نوائط برادری کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے ۔ پریس میٹ میں مولانا عبد العلیم قاسمی ، صادق اسرمتا ، عبد الرحمن محتشم ، مصطفی تابش ،  جاوید حاجی فقیہ و دیگر موجود تھے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/600t4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے