Breaking News
Home / اہم ترین / نوائط یوتھ کلب کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے کیریرگائڈنس کاپروگرام۔ بنگلوروکے ماہرین نے کی طلبہ کی رہنمائی

نوائط یوتھ کلب کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے کیریرگائڈنس کاپروگرام۔ بنگلوروکے ماہرین نے کی طلبہ کی رہنمائی

بھٹکل (ہرپل نیوز)26فروری: پی یو سی اور ڈگری کے طلبہ کے لئے بھٹکل میں نوائط یوتھ کلب بنگلور و کے زیر اہتمام کیر یر گائڈنس کا ایک پروگرام رکھا گیا جس میں طلبہ کو ماہرین تعلیم کے ذریعہ تعلیم کے لئے صحیح میدان منتخب کرنے کے گر سکھا ئے گئے۔ پروگرام میں مو جود طلبہ نے ٹرینر سے اپنی تعلیمی زندگی کے لئے کئی مفید معلومات حاصل کیں ۔عموما دیکھا جاتا ہے کہ دسویں اور انٹر کی تعلیم کے بعد طلبہ صحیح رہنمائی اور گائڈنس نہ ہونے کی وجہ سے یا تو ڈراپ اوٹ ہوجاتے ہیں یا پھر اپنی تعلیمی زندگی کے لئے نامناسب میدان اختیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل انکی امیدوں کے مطابق نہیں ہو پاتا ۔ اسی بنیاد پر ہر کیمیونٹی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے میدان کار کا انتخاب کریں اسی لئے بھٹکل میں نوائط یوتھ کلب بنگلور و کے زیر اہتمام ڈگری اور پی یو سی مکمل کر نے والے طلبہ کے لئے ایک کیر یر گائڈنس کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود رہی ورکشاپ میں بنگلور و سے آئے ہوئے ماہر ین تعلیم اور ٹرینر نے طلبہ کو دور حاضر کے تقاضوں سے آگاہ کیا جس سے طلبہ بھی کافی خوش نظر آئے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام کے ذریعہ طلبہ کی رہنمائی انجام دی جانی چاہیے ۔منتظمین کا کہنا تھا کہ صحیح وقت پر طلبہ کورہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے ان کے مستقبل کی تعلیمی زندگی کے پر جو منفی اثرات پڑ رہے ہیں اس سے بچانے کے لئے نوائط کلب بنگلور و نے یہ اقدام کیا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/DMMuV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے