Breaking News
Home / اہم ترین / نوٹوں کا بحران : بھٹکل میں بھی کارو بار ٹھپ ، عوام و خواص کو پیش آرہی ہیں مشکلات ۔ عوام کو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ، بینک حکام کی یقین دہانی

نوٹوں کا بحران : بھٹکل میں بھی کارو بار ٹھپ ، عوام و خواص کو پیش آرہی ہیں مشکلات ۔ عوام کو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ، بینک حکام کی یقین دہانی

بھٹکل ( ہر پل نیوز) 10 نومبر:  وزیر اعظم  کی طرف سے نوٹوں کو ردکئے جانے  کے اعلان کے بعد سے عوام میں ایک طرح کی بے چینی اور پریشانی کا عالم ہے ، اچانک 500 روپے اور ایک ہزار روپے کے  نوٹوں کوناقابل قبول قراردیے جانے سے عام لوگوں میں افرا تفری مچی ہوئی ہے. لوگ پرانے نوٹوں کو جمع کرانے یا کسی طرح ٹھکانے لگانے کے صورتیں ڈھونڈرہے ہیں  ۔بھٹکل کے اسٹیٹ بینک  کے   اے ٹی ایم پر کیش ڈیپازٹ کر نے کے لئے  لوگوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں. بھٹکل کے مچھلی مارکیٹ ، ترکاری مارکیٹ، اور دیگر دکاندار بھی 500 اور ایک ہزار کے نوٹ لینے سے انکار کرتے  نظر آئے ۔ رکشا، بسوں، ٹمپو وغیرہ میں اسی کی چرچا رہی  ۔بھٹکل کے  ایک نجی  داواخانے میں   اسی بات کو لے کر   نوک جھونک کی اطلاعات بھی موصول ہوئی۔بھٹکل  گلف بازار  سمیت تقریباً ہر جگہ  خرید و فروخت دھیمی اور کہیں نہ کے برابر رہی ۔ بینک بند ہونے کے نتیجے میں غیر اعلانیہ چھٹی کا  ساسماں تھا۔اس پورے معاملئے میں  بات چیت کرتے ہوئے بینک کہ مینیجر نے یقین دلایا کہ عوام کو  گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے  ۔ بھٹکل  بی جے پی کے صدر راجیش نائک نےمزکزی حکومت کے اقدام کا استقبال کرتے ہوئےاس فیصلہ  کو تاریخی فیصلہ  قرار دیا  ۔ بھٹکل بلاک  کانگریس  صدر وٹھل نائک نے مزکزی حکومت کے اس اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے اس اقدام کو عام لوگوں کے لئے مصیبت قرار دیا۔تاجر ایسوسی ایشن  کے صدر وینکٹیش پربھو نے ذاتی طور پر مرکزی حکومت کی اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا اچانک لئے گئے قدم سے عوام اور دکانداروں کو کافی تکالیف کا سامنا ہے ۔ یہ کاروباریوں ، چھوٹے بیوپاریوں اور خواتین کے لئےبہت مسائل پیدا کرے گا

The short URL of the present article is: http://harpal.in/TfwkK

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے