Breaking News
Home / اہم ترین / نوٹ بندی نے اب مغربی بنگال کے دو معمر افراد کی لے لی جان، پنشن نکالنے کے لئے اپنی باری کا کر رہے تھے انتظار

نوٹ بندی نے اب مغربی بنگال کے دو معمر افراد کی لے لی جان، پنشن نکالنے کے لئے اپنی باری کا کر رہے تھے انتظار

کلکتہ۔( ہرپل نیوز ایجنسی) 2 ڈسمبر مغربی بنگال میں دو مختلف مقامات پر بینکوں میں اپنا پنشن نکالنے کیلئے قطار میں کھڑے دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ 8نومبر کو پانچ سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹوں پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد سے ہی ریاست کے تمام بنکوں میں طویل قطار ہے۔ کل سے دسمبر شروع ہونے کے بعد سے تو اس میں اضافہ ہی ہوگیا ہے ۔

شمالی 24پرگنہ کے مچھلندا پور کے رہنے والے بیجو ن مکھرجی (73)اپنے گھر کے قریب واقع اسٹیٹ بینک میں طویل قطار میں کھڑے تھے مگر دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی ہے ۔ اسی طرح سابق ٹیچر وشوا دیپ نسکر (79) کی سال پنشن کی رقم نکالنے کیلئے جنوبی 24پرگنہ کے رائے دیگھی میں یونائٹیڈ بینک کے برانچ کے باہر کھڑے ہونے کے درمیان موت ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں جلد ہی نقد ختم ہونے کی وجہ سے بینکوں میں لوگوں کی بھیڑ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3rKrM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے