Breaking News
Home / اہم ترین / نوٹ بندی پر پی ایم کے سروے کو لے کر مودی پربی جے پی لیڈر نے ہی سادھا نشانہ، کہا بیوقوفوں کی دنیا میں جینا بند کرو

نوٹ بندی پر پی ایم کے سروے کو لے کر مودی پربی جے پی لیڈر نے ہی سادھا نشانہ، کہا بیوقوفوں کی دنیا میں جینا بند کرو

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)24نومبر۔ وزیر اعظم مودی کے نوٹ بندی کے فیصلہ کی اپوزیشن پارٹیوں کی زبردست مخالفت کے درمیان اب بی جے پی کے ہی ایک لیڈر نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ایپ پر ہوئے سروے پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ ڈالتے ہوئے لکھا کہ بیوقوفوں کی دنیا میں جینا بند کرو اور اپنے مفاد کے لئے بنائی جا رہی رپورٹ اور سروے کے چکر میں مت پڑو۔شتروگھن سنہا نے ٹویٹ کیا، موضوع کی گہرائی میں جاؤ۔ غریب، متاثرین، بہی خواہوں، ووٹروں، حامیوں اور خواتین کی تکلیف کو سمجھو۔انہوں نے لکھا، کڑی محنت سے کمائی گئی اور مشکل وقت کے لئے کئی سالوں سے بچائی گئی ماؤں اور بہنوں کی بچت کا موازنہ کالے دھن سے نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ حکومت نے کالے دھن اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے آٹھ نومبر کو 500 اور 1 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر طویل قطاریں ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hb5r8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے