Breaking News
Home / اہم ترین / نوٹ بندی کا فیصلہ درست مگرنفاذ کا طریقہ نامناسب۔ بھٹکل ایم ایل اے نے عوام کو ہورہی پریشانیوں پر اٹھائے سوال

نوٹ بندی کا فیصلہ درست مگرنفاذ کا طریقہ نامناسب۔ بھٹکل ایم ایل اے نے عوام کو ہورہی پریشانیوں پر اٹھائے سوال

بھٹکل (ہرپل نیوز)27 نومبر:نوٹ بندی معاملہ ملک بھر میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے ۔اور لوگ اس فیصلہ سے پریشان نظر آرہے  ہیں ۔نوٹ بندی  معاملہ میں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے  بھٹکل  رکن اسمبلی منکال ویدیا نے مرکزی حکومت کے اس  فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے اس کو نا فذ کرنے کے طریقہ کار پر تنقید کی ہے وہ یہاں بھٹکل میں کرناٹکا جرنسلٹ اسوسی ایشن کے پروگرام کے بعد میڈیا کے نما ئندوں سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے عوام کو ہونے والی  پریشانیا ں اس کے نفاذ کے طریقہ کا ر کی بد نظمی کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت  کو پوری تیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ اس کو نافذ  کر نا چاہئے تھا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/B4Zni

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے