Breaking News
Home / اہم ترین / نوٹ بندی کے خلاف لالویادو کی آر جے ڈی سڑکوں پر اترے گی

نوٹ بندی کے خلاف لالویادو کی آر جے ڈی سڑکوں پر اترے گی

پٹنہ(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 11دسمبر:راشٹریہ جنتا دل نے مرکزی حکومت کے 500اور 1000روپے کے نوٹ پر روک کے خلاف اپنی تحریک کو تیز کرتے ہوئے اس کو لے کر عوام کو ہو رہی مشکل کو لے کر سڑکوں پر اترنے کا اعلان کیا ہے۔راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر رام چندر پوروے نے بتایا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے لوگوں کو رہی مشکل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ان کے پارٹی سربراہ لالو پرساد نے آئندہ 17دسمبر کو آر جے ڈی لیڈران کی ایک میٹنگ بلائی ہے جس کی بنیاد پر دھرنا پروگرام کے فریم ورک طے جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ بہار میں حکمراں مہاگٹھ بندھن میں راشٹریہ جنتا دل، جے ڈی یو اور کانگریس شامل ہے۔ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو نوٹ بندی کی حمایت کر رہی ہے جبکہ راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس اس کی مخالفت کر رہی ہے۔نوٹ بندی کی مخالفت کر رہی مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی طرف سے پٹنہ میں دئے گئے دھرنا پروگرام میں نتیش کی پارٹی جے ڈی یو نے حصہ نہیں لیا تھا، پر راشٹریہ جنتا دل کے قومی نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ اور پارٹی کے ریاستی صدر رام چندر پوروے نے حصہ لیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/pBxQT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے