Breaking News
Home / اہم ترین / نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کایوم سیاہ،آر بی آئی دفتر کے بعد یوتھ ونگ کا نصف شب میں مظاہرہ

نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کایوم سیاہ،آر بی آئی دفتر کے بعد یوتھ ونگ کا نصف شب میں مظاہرہ

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)8نومبر۔نوٹ بندی کے ایک سال مکمل ہونے پر بھارتیہ یواکانگریس ( آئی وائی سی) نے آدھی رات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے اس فیصلہ کی مذمت کی اور اس کے خلاف ریزرو بینک آف انڈیا کے سامنے مظاہرہ کیا۔آئی وائی سی کے قومی صدر امریندر سنگھ راجہ کی قیادت میں مظاہرین نے نوٹ بندي پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا، ’’اگر کالا دھن باہر آیا تو کالا دھن رکھنے والے کون لوگ تھے اور اس سلسلہ میں اب تک ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے‘‘۔مسٹر راجہ نے نوٹ بندي کے فوائد پر بھی سوال اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ بندي کی سب سے زیادہ مار ملک کے غریب اور محروم طبقے پر پڑی ہے۔ نوٹ بندي کے دوران لوگوں کو 50 دن تک طویل قطار میں لگنا پڑا۔ انہوں نے آٹھ نومبر کو 'سیاہ دن' قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندي نے پورے ملک کے اقتصادی ڈھانچے کو ہلا ڈالا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/N4yED

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے