Breaking News
Home / اہم ترین / نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف گجرات کانگریس نے کیا آر بی آئی کے دفتر کا گھیراؤ

نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف گجرات کانگریس نے کیا آر بی آئی کے دفتر کا گھیراؤ

احمد آباد:(ہرپل نیوز، ایجنسی)20 جنوری:نوٹ بندی کے مخالفت میں گجرات کانگریس کی جانب سے احمد آباد میں ریزرو بینک کے دفتر کا گھیراؤ کیا گیا ۔تاہم شاه پورعلاقہ سے نکلنے والی کانگریس کی ریلی کو ریزرو بینک تک پہنچنے سے قبل ہی پولیس نے روک دیا اور ریلی میں شامل کانگریسی ليڈران کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں كاركنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

گجرات کانگریس کی جانب سے آر بی آئی گھیراؤ ریلی میں سشیل کمار شندے بھی شامل ہوئے ۔ ریلی سے پہلے شاه پور علاقہ میں ایک پروگرام بھی کیا گیا ، جس میں مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلہ کی جم کر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مودی کے اس فیصلہ سے صرف اور صرف اس ملک کے ایماندار لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ جن لوگوں کے پاس بلیک منی تھی ، انہوں نے تو پہلے ہی وائٹ کر لیا اور مودی کے اس فیصلہ کے اتنے دنوں بعد بھی عوام کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XXQvM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے