Breaking News
Home / اہم ترین / نو مارچ سے شروع ہو رہے ہیں پی یو سی سال دوم کے امتحانات۔ضلع اتر کنڑا میں تیاریاں زوروں پر

نو مارچ سے شروع ہو رہے ہیں پی یو سی سال دوم کے امتحانات۔ضلع اتر کنڑا میں تیاریاں زوروں پر

بھٹکل(ہرپل نیوز)6مارچ: پی یو سی  طلبہ کی تعلیمی زندگی کا ایک اہم پپایئدان ہے یہاں طلبہ اپنے مستقبل  کا فیصلہ کر ستے ہیں پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات نو مارچ سے شروع ہونے جارہے ہیں جو کہ ستائیس مارچ تک جاری رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے افسران کو اترکنڑا ضلع میں پورے نظم وضبط اور شفافیت کے ساتھ امتحانات  کے لئے تیاریاں مکمل کرنے  کی  ہدایات جاری کی ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ پی یوسی دوم کے امتحانات ضلع اترکنڑا کے کل انتیس امتحانی مراکز میں پورے ضلع سے کل پندرہ ہزار نو سو بیالیس  طلبا امتحان میں شریک ہونگے جن میں سات ہزار ایک سو پچپن طلبا اورآٹھ ہزار سات سو ستاسی  طالبات شامل  ہیں۔ ڈی سی نے  طلبا کو نقل کرنےکے لئے کوئی موقع نہ دینے کی تاکید کے ساتھ ہدایات جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ بھٹکل تعلقہ میں انجمن پی یوکالج، جنتاودیالیا شرالی، آر این شٹی کالج مرڈیشور اور دی نیو انگلش پی یو کالج میں  امتحانی مراکزقائم کئے گئے  ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/x67S5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے