Breaking News
Home / اہم ترین / نہیں تھم رہا ہے نوٹ بندی کی مخالفت کا سلسلہ۔عوام کو ہور ہی پریشانیوں کے خلاف اترکنڑا ضلع مہیلا کانگریس کا احتجاج

نہیں تھم رہا ہے نوٹ بندی کی مخالفت کا سلسلہ۔عوام کو ہور ہی پریشانیوں کے خلاف اترکنڑا ضلع مہیلا کانگریس کا احتجاج

کاروار(ہرپل نیوز)11 جنوری:مرکزی حکومت کی طرف سے کی گئی نوٹ بندی کے خلاف اترکنڑا ضلع مہیلا کانگریس ، یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے اشتراک سے کاروار  ڈی سی دفتر کے سامنےسخت احتجاج کرتے ہوئے  مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، اور نوٹ بندی سےعوام کو درپیش تکالیف کے خلاف وزیراعظم کے نام ڈپٹی کمشنر کے ذریعے ایک میمورنڈم پیش کیاگیا۔اس مو قع پرکمٹہ کی رکن اسمبلی اور ساحلی ترقی بورڈ کی صدر شاردا شٹی نے احتجاجیوں سے  خطاب کرتے ہوئے نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کے بعد عوامی زندگی اجیرن ہو جانے پر تشویش کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ عوام  کے  مسائل کی سنگینی کے باوجود مرکزی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ،احتجاج میں  ضلع مہیلا کانگریس صدر تارا گوڈا ،اورریاستی  مہیلا کانگریس کی نائب صدر ششما ریڈی نے بھی مرکزی حکومت اور بی جے پی لیڈران کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Bc8Z2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے