Breaking News
Home / اہم ترین / نیس میں قومی دن کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ ، 84 افراد ہلاک ، تین روز کے قومی سوگ کا اعلان

نیس میں قومی دن کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ ، 84 افراد ہلاک ، تین روز کے قومی سوگ کا اعلان

 

  • فرانس کے جنوبی شہر نیس میں جمعرات کی شب قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ایک تیز رفتار ٹرک نfrance-attackے ہجوم کو کچل دیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رات 11 بجے ہونے والے اس حملے میں 84 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔فرانس کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیس میں درجنوں افراد کو روندنے والے ٹرک کا ڈرائیور تیونیشیائی نزاد شہری تھا۔ٹرک ڈرائیور ہجوم کے اندر دو کلومیٹر تک لوگوں کو کچلتا ہوا چلا گیا اور اطلاعات کے مطابق اس نے فائرنگ بھی کی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے اور ٹرک سے انھیں دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔فرانسیسی حکومت نے اس واقعے پر سنیچر سے تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ نیس میں ایک ہسپتال کے عملے کے مطابق 50 کے قریب زخمی بچوں اور نوجوانوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دو نوجوان سرجری کے دوران دم توڑ گئے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیس میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر ’فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب وہ اس خطرے سے نمٹ رہے ہیں۔اس بیچ امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ فرانس دہشت گردانہ حملہ افسوسناک ہے اور وہ اس حملے کیشدید مذمت کرتے ہیں، قومی دن کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ میں
    84 افراد ہلاک ہوجانے کے بعد، تین روز کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے
The short URL of the present article is: http://harpal.in/3Wm9Z

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے