Breaking News
Home / اہم ترین / نیشنل ہائی وے کی توسیع کے پیش نظر ایک مکان کی انہدامی کارروائی ۔ مکین کو سخت اعتراض

نیشنل ہائی وے کی توسیع کے پیش نظر ایک مکان کی انہدامی کارروائی ۔ مکین کو سخت اعتراض

بھٹکل (ہرپل نیوز)6اپریل:بھٹکل بینگرے  میں نیشنل ہائی وے پر واقع ایک مکان کو منہدم کرنے کی کوشش پر مالک مکان گریش شیٹی نے سخت برہمی کا ظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  اس سے پہلے انہوں نے اپنا مکان اور دو گنٹہ  زمین ہائی وے کے لئے قربان کی ہے اور اس کے عوض یا ہرجانے کے طور پر حکومت نے انہیں آٹھ لاکھ روپئے دئیے جس کی بیناد پر انہوں نے نیا مکان تعمیر کیا جسے توڑنے کی کوشش پر انہوں نے سخت احتجاج کیا ۔ انہوں نے ائی آر بی پر بغیر میپ کےبے ڈھنگ کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔ دوسری جانب  اس معاملے میں ائی آر بی  سے وضاحت طلب کر نے پر  انہوں نے  پنچایت کی اجازت نہ لینے کا حوالہ دے کر اس مکان کو غیر قانونی قرار دیا

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hHoEl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے