Breaking News
Home / اہم ترین / نیوشمس اسکول بھٹکل میں کلچرل ڈے،طلبا نے دکھائے اپنے جوہر

نیوشمس اسکول بھٹکل میں کلچرل ڈے،طلبا نے دکھائے اپنے جوہر

بھٹکل (ہرپل نیوز)15. ڈسمبر:بھٹکل  سید علی  کامپلیکس جامعہ آباد روڈ پر واقع نیو شمس اسکول میں کلچرل ڈے کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔  کلچرل ڈے  کے موقع پر  طلبا ء کے مابین  قراءت ، نعت ،اور غزل کے علاوہ دیگر مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا تھا ۔  صبح افتتاحی سیشن میں سدھیندرا کالج کے پرنسپال  نے طلبہ میں  پا ئے جانے والے مسابقت کے اس جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہتر مستقبل کی تعمیر کا ایک اہم ذریعہ قراردیا ، اس تقریب میں  دیگر مہمانوں کے ساتھ شمس کے سابقہ و موجود ہ ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود تھے ۔  کلچرل ڈے  کی ان تقاریب میں پہلے  قراءت کا مقابلہ ہوا جس میں پرائمری سشن کے طلبہ نے اچھا مظاہرہ پیش کیا ۔ نعت کے روح پرور مقابلوں  میں بعض طللبہ نے انتہائی اعلی معیار کی ، انقلبی اور تحریکی نعتیں پیش کیں  جسے سامعین اور حاضرین نے بے انتہا پسند کیا ۔ ان نعتوں کی وجہ سے   ربیع الاول کے اس مہینے  میں سیرت نبوی  کو اختیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔ غزل کے مقابلے میں طلبہ نے اسلامی رنگ کی خوبصورت غزلیں بھی  پیش کیں ، ان مقابلوں کے لئے ڈاکٹر حنیف شباب  ، ابرار الحق خطیبی، مولانا سید یاسر برماور ندوی ، اورسید احمد  سالک  برماورندوی وغیرہ نے مختلف مقابلوں کے حکم کے فرائض انجام دئیے ۔ اس موقع پر طلبہ کی کار کر دگی کو دیکھ کر شمس کے ذمہ داران میں  جناب اشرف برماور اور ایم ٹی حسن صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو مبارکباد دی ۔افتتاحی اجلاس میں  شمس کے کار گزار سکریٹری طلحہ سدی باپا  اور انچارج پرنسپل رضا مانوی ، کلچرل کنوینر عبدالسبحان  اٹل ندوی  سمیت دیگر اساتذہ و ذمہ داران کے ساتھ سرپرستوں اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NSN86

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے