Breaking News
Home / اہم ترین / وادی سینا مصر میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پربھیانک دہشت گردانہ حملہ ، 270 افراد جاں بحق۔ ہندوستان نے کی مذمت

وادی سینا مصر میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پربھیانک دہشت گردانہ حملہ ، 270 افراد جاں بحق۔ ہندوستان نے کی مذمت

قاہرہ(ایجنسی)25نومبر۔ مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ مصری سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق دہشت گردوں نے ضحرائے سینا کے علاقے العریش میں واقع مسجد راودا پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہےدوسری جانب وزارتِ صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ حملے کے دوران بم دھماکے بھی ہوئے جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔

مصر : وادی سینا میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پربھیانک دہشت گردانہ حملہ ، 235 افراد جاں بحق

میڈیا کی خبروں کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 250 سے تجاوز کر سکتی ہے۔ دھماکے کے بعد 50 کے قریب ایمبولینس کی گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب دوڑ پڑیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دھماکہ میں زخمی افراد کو منتقل کیا جارہا تھا تو اس دوران بھی نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ایمبولینس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔مصری صدر نے اس الم ناک واقعے پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سشما سوراج نے مصر حملے کی مذمت کی:اس حوالے سے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیاــ" مصر میں عبادت گاہ پر ہوئے جارحانہ دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔معصوم لوگوں کی ہلاکت پر ہماری گہری تعزیت ہے۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/GOI71

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے