Breaking News
Home / اہم ترین / وادی میں حالات بدستور مخدوش، کرفیو اور ہڑتال جاری، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی

وادی میں حالات بدستور مخدوش، کرفیو اور ہڑتال جاری، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی

سری نگر۔  ایجنسی ہر پل نیوز )۱۳ جولائی ۔ وادی کشمیر میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کj-k_1468231239ے بعد پیدا شدہ عوامی احتجاجی لہر کے باعث معمولات زندگی بدستور درہم برہم ہیں اور منگل کی رات سے مزید دو نوجوانوں کے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایک نوجوان منگل کی صبح جبکہ ایک اور نوجوان گذشتہ رات زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے، جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی۔وادی کے بیشتر علاقوں میں کرفیو جبکہ باقی حصوں میں مکمل ہڑتال بدھ کو پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ جبکہ کشیدگی کے باعث موبائیل انٹرنیٹ اور ریل خدمات بدستور ٹھپ ہیں۔ تاہم سری نگر جموں قومی شاہراہ پر شبانہ ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا وہ سبھی گاڑیاں جو منگل کی دوپہر جموں سے وادی کے لئے روانہ ہوئی تھیں، رات کے وقت یہاں پہنچیں

The short URL of the present article is: http://harpal.in/83hs9

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے