Breaking News
Home / اہم ترین / واہ صاحب: بہاربورڈ کا ایک اور چمتکار۔بورڈ کاایک اورگھوٹالہ منظر عام پر۔ فیل ہوئی طالبہ جب پہنچی ہائی کورٹ،تو بن گئی اسٹیٹ ٹاپر

واہ صاحب: بہاربورڈ کا ایک اور چمتکار۔بورڈ کاایک اورگھوٹالہ منظر عام پر۔ فیل ہوئی طالبہ جب پہنچی ہائی کورٹ،تو بن گئی اسٹیٹ ٹاپر

پٹنہ (ہرپل نیوز،ایجنسی)22اکتوبر۔بہار میں ایک مرتبہ پھر تعلیمی نظام حاشیہ پر کھرا ہوا نظر آرہا ہے۔ انٹر ٹاپرس اسکیم کا داغ دھونے کی کوشش میں مصرف بہار اسکولس ایگزام کمٹی پر اس مرتبہ بھی ایک داغ لگا ہے۔ وہ بھی ایسا داغ جسے دھونے میں اس کو عدالت سے لے کر کچہری تک کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار ایگزام بورڈ پر اس لئے پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا ہے کیونکہ اس نے ایک طالبہ کو پاس ہونے کے بعد فیل اعلان کردیا تھا۔ پتنہ ہائی کورٹ میں متاثرہ ن عرضی داخل کی تو سچائی سامنے آگئی ۔

بہار بورڈ میں ایک اور گھوٹالہ ، فیل ہوئی طالبہ جب پہنچی ہائی کورٹ ، تو بن گئی اسٹیٹ ٹاپر

یہ معاملہ سہرسہ ضلع کے ایک اسکول کی طالبہ پرینکا سنگھ سے وابستہ ہے ، جسے بورڈ نے میٹرک کے نتائج میں فیل بتایا تھا ۔ پرینکا نے اس سال میٹرک کا امتحان دیا ، جہاں اسے سنسکرت میں چار اور سائنس میں 29 نمبرات ملے تھے ۔ سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور سیکشن کے تحٹ سٹاناباد پنچایت کے گنگا پرساد ٹولے کی رہنےو الے پرینکا سنگھ نے بی ایس ای بی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، جس کے بعد پرینکا نہ صرف فرسٹ ڈویزن سے پاس ہوئیں ، بلکہ ٹاپرس کی فہرست میں دسواں مقام بھی پایا ۔ علاوہ ازیں اب بورڈ پرینکا کو پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی دے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gKuEl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے