Breaking News
Home / اہم ترین / وراٹ کوہلی کی سینچریوں کی ففٹی.

وراٹ کوہلی کی سینچریوں کی ففٹی.

کولکاتہ(ایجنسی)22نومبر۔کولکتہ میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کپتان کوہلی نے سینچری بنائی۔ اس سنچری کے سا تھ ہی کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 50 سینچریز مکمل کر لیں ہیں۔ یاد رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ کپتان کوہلی کا یہ 61واں ٹیسٹ میچ تھا۔اس میچ میں کوہلی نے ٹیسٹ کیرئر کی 18ویں سینچری بنائی۔ اس موقع پرہندوستان کے سابق سلامی بلےبازسنجے منجریکر نے ٹویٹ کر کہا کہ حالات کے بدلا ؤ کے ساتھ ہی کوہلی کی بلے بازی بھی بدلی،انہیں کھیلتے دیکھنا شاندار تھا۔وہیں سری لنکا کےسابق بلے بازرسل ارنالڈ نےنامہ نگاروں سے کہا کہ وراٹ دنیا کےسب سے بہترین بلےباز ہیں۔سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں کو ان سے سیکھنا چاہئے۔29 سال کی عمر میں وراٹ ایک بہترین بلےباز بن گئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/snZyj

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے