Breaking News
Home / اہم ترین / وزارت اطلاعات ونشریات نے این ڈی ٹی وی پر ایک دن کی پابندی کو کیاملتوی

وزارت اطلاعات ونشریات نے این ڈی ٹی وی پر ایک دن کی پابندی کو کیاملتوی

نئی دہلی،7؍نومبر(ایجنسی)انفارمیشن ٹرانسمیشن وزارت نےNDTVانڈیا پر ایک دن کی پابندی لگانے کے اپنے حکم کو ملتوی کر دیاہے۔ ہندی چینلNDTVانڈیا پر مرکزی حکومت کی طرف سے لگائی گئی ایک دن کی پابندی کو NDTVنے پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے۔آج یعنی منگل کو سپریم کورٹ میں اس پٹیشن پر سماعت ہونی ہے۔حکومت نے NDTVانڈیا پر اسی سال جنوری میں پٹھان کوٹ ایئر فورس بیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے دوران حساس معلومات نشر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ نومبرکواسے ایک دن کے لئے بند رکھے جانے کا حکم دیا ہے۔NDTVنے ان الزامات کی تردید کی ہے اورکہاہے کہ دیگرچینلز اور اخبارات نے بھی وہی معلومات ظاہرکیں یا رپورٹ کی تھی۔اس پابندی کی صحافیوں اورایڈیٹرزچوطرفہ تنقیدکی ہے۔تمام پریس کانسلوں نے اسے70کی دہائی میں ملک میں نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مانند بتایا، جب پریس کی آزادی سمیت تمام بنیادی آئینی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کی گئی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/SBhoC

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے