Breaking News
Home / اہم ترین / وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی پرخرچ کی گئی رقم کی تفصیلات دینے سے پی ایم او کا انکار

وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی پرخرچ کی گئی رقم کی تفصیلات دینے سے پی ایم او کا انکار

لکھنؤ(ہرپل نیوز، ایجنسی)4نومبر۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت پر ہونے والے خرچ کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کی حفاظت میں لگے اہلکاروں اور گاڑیوں کے سلسلے میں معلومات آر ٹی آئی کے تحت طلب کی گئی تھی۔لکھنؤ کی آر ٹی آئی کارکن ڈاکٹر نوتن ٹھاکر نے مودی کی حفاظت میں لگے اہلکاروں اور گاڑیوں کی تعداد پر آر ٹی آئی کے تحت تفصیل طلب کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے ان اہلکاروں، گاڑیوں کے ایندھن پر آنے والے خرچ کی تفصیلات کو بھی طلب کیا تھاپی ایم او کے انڈر سیکرٹری (آر ٹی آئی) پروین کمار نے پوری اطلاع دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی حفاظت اور سرکاری گاڑی کے معاملے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سے متعلق ہیں جو آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ 24 میں آر ٹی آئی سے باہر ہیں۔

خیال رہے کہ نوتن نے اسی قسم کی معلومات صدر سیکرٹریٹ سے بھی مانگی تھی۔ ڈپٹی کمشنر، صدارتی محل، نئی دہلی نے زندگی اور جسمانی سلامتی کے لئے خطرہ ہونے کی بنیاد پر صدر کے ساتھ لگے سکیورٹی کل تعداد اور ان سکیورٹی کے موومنٹ کے لئے لگائی گئی گاڑیوں کی تفصیل تعداد دینے سے انکار کر دیا تھا۔صدر سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ گزشتہ چار سال میں صدر کے ساتھ لگے حفاظتی تنخوہ پر 155.4 کروڑ روپے اور سکیورٹی کے موومنٹ کے لئے لگی گاڑیوں کی بحالی میں 64.9 لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا تھا کہ گاڑیوں کے لئے ایندھن سرکاری پٹرول پمپ سے حاصل ہوتا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/wqFlE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے