Breaking News
Home / اہم ترین / وزیر اعلی بنتے ہی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہوش ٹھکانے لگے؟کابینی وزرا کو اناپ شناپ بیان سے پرہیز کی ہدایت بلاتفریق سب کی ترقی کرنے کی یقین دہانی،

وزیر اعلی بنتے ہی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہوش ٹھکانے لگے؟کابینی وزرا کو اناپ شناپ بیان سے پرہیز کی ہدایت بلاتفریق سب کی ترقی کرنے کی یقین دہانی،

لکھنو(ہرپل نیوز،ایجنسی)19مارچ : اتر پردیش کے نو منتخب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حلف برداری کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت انتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورا کرے گی۔ ہم منشور میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم ریاست کے عوام کو پوری طرح سے اس بات کی یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت بلا تفریق ترقیاتی کام کرے گی۔ یوپی کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے جو بھی مؤثر اقدامات کی ضرورت ہو گی، اس میں کہیں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا بنیادی ضروریات کو پورا کرنے پر زور رہے گا۔ یوپی میں قانون و انتظام کی صورتحال بدحال ہے ، جسے درست کیا جائے گا۔ ہماری حکومت بے روزگاروں کو روزگار دے گی۔ اس کے لئے ہم سرکاری نوکری میں بھرتی کریں گے۔ادھر وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ ایکشن میں بھی آ گئے ہیں۔ یوگی نے تمام وزراء کو 15 دنوں کے اندر جائیداد کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ علاوہ ازیں یوگی آدتیہ ناتھ نے کابینہ وزرا کو اناپ شناپ بیان سے بچنے کی نصیحت بھی کی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xni0b

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے