Breaking News
Home / اہم ترین / وسیم رضوی کے حالیہ بیانات سی بی ائی جانچ سے بچنے کی حکمت عملی ۔کشمیر کے حالات کے لئے وہاں کی قیادت ذمہ دار۔کلب جواد

وسیم رضوی کے حالیہ بیانات سی بی ائی جانچ سے بچنے کی حکمت عملی ۔کشمیر کے حالات کے لئے وہاں کی قیادت ذمہ دار۔کلب جواد

رضوی کے بیانات کو شیعہ طبقہ سے نہ جوڑنے مولانا کلب جواد کی اپیل 

علی گڑھ ( ہرپل نیوز،کے ایم اے)2 نومبر۔معروف عالم دین مولانا کلب جواد نے علی گرح میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی پر بڑا حملہ کیا ۔ کلب جواد نے کہا کہ رضوی جو بھی بیانات دے رہے ہیں وہ سی بی آئی جانچ سے بچنے کی حکمت عملی ہے انکے بیانوں کو شیعہ طبقہ سے نہ جوڑا جائے ،شیعہ وقف بورڈ صوبائی حکومت کا حصہ ہے انھیں حکومت نے نامزد کیا ہے اسکا شیعہ طبقہ سے کوئی تعلق نہیں اگر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس وسیم رضوی کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں تو براہِ راست وہ اعظم خاں کی حمایت کررہے ہیں جو وسیم رضوی کے ساتھ بدعنوانیوں میں ملوث تھے۔ مولانا آج اے ایم یو میں ایک سمینار کے بعد میڈیا سے مخاطب تھے

وہیں مولانا کلب جواد نے کشمیر کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لیڈر موجودہ صورت حال کے لئے ذمہ دار ہیں جو بچوں اور جوانوں کو بہکاتے ہیں لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ہماری گذارش یہ ہے کہ جس طرح حکومت نکسلیوں کے لئے احتیاط برتنے کو کہتی ہے جب کہ وہ 80-80 فوجیوں کو ہلاک کردیتے ہیں اسی طرح کشمیر کے بہکے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ احتیاط برتیں۔ بہکے ہوئے نوجوانوں کو وہاں کی پولس ،حکومت اور فوج سمجھانے اور صحیح راستہ پر لانے کی کوشش کریں بجائے انکے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں،انھوں نے مذید کہا کہ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو نفرت بڑھے گی اور حالات مذید خراب ہونگے۔انھوں نے کہا کہ کشمیر میں یہی سوچ بنی ہوئی ہے کہ جو بے قصور تھا اسکو دہشت گردی کے نام پر مار ردیا گیا ،یہی سوچ پورے ملک میں ہے جہاں کسی کو بھی دہشت گرد قرار دیکر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور 20 سال بعد عدالت اسکو بے قصور قرار دیتی ہے ہمیں اسی سوچ کو ختم کرتے ہوئے نفرتوں کو ہٹانا ہے اور کشمیر کے لیڈران کو کامیاب ہونے سے روکنا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/aI4tx

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے