Breaking News
Home / اہم ترین / آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کےذمہ دارمجتبی فاروق کےساتھ مجلس اصلاح و تنظیم کےذمہ داران کا تبادلہ خیال

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کےذمہ دارمجتبی فاروق کےساتھ مجلس اصلاح و تنظیم کےذمہ داران کا تبادلہ خیال

 بھٹکل (ہرپل نیوز)27فروری:آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کےایک وفد نے آج بھٹکل کے سب سے قدیم سماجی ادارے مجلس اصلاح  و تنظیم  کادورہ کرکے اس کے ذمہ داروں سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پروفد میں موجود ویلفیر پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری مجتبی فاروق نے  تنظیم کی سماجی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے آس پاس کی جماعتوں اور تنظیموں سے رابطہ مستحکم کرنے کا مشورہ دیا ۔ مجتبی فاروق نے  اس موقع پر بھٹکل کو بدنام کئے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ وفد میں طاہر حسین  سمیت ڈبلیو پی ائی کے مقامی ذمہ داران شریک تھے ۔اس  مختصر سی نشست میں تنظیم کے ذمہ داران و دیگر لوگ موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/v1bDW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے