Breaking News
Home / اہم ترین / ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ ریلائنس فاؤنڈیشن یوتھ اسپورٹس میٹ کاوزیر اعظم نریندر مودی نے کیا افتتاح

ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ ریلائنس فاؤنڈیشن یوتھ اسپورٹس میٹ کاوزیر اعظم نریندر مودی نے کیا افتتاح

(نئی دہلی۔ ایجنسی، ہرپل نیوز )23۔ جولائی : وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریلائنس فاؤنڈیشن یوتھ اسپورٹس میٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور صدر نیتا امبانی اور وزیر کھیل وجے گوئل بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے پنجی، پونے، کوچی، گوہاٹی، کولکاتہ ، چنئی، ممبئی اور دہلی کے الگ الگ 8 اسکول کالج کے بچوں سے براہ راست بات کی۔ اس کے ذریعے ریلائنس فاؤنڈیشن ملک بھر کے اسکول کالج میں پوشیدہ کھیل صلاحیت کو سامنے لانے کا کام کرے گا۔ریلائنس فاؤنڈیشن نیشنل یوتھ اسپورٹس كمپٹيشن کے ذریعے پورے ملک میں کھیل صلاحیت کو تلاش كر کے انہیں تراشےگا تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ اس کے لئے مرحلہ وار طریقے سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ نیشنل یوتھا سپورٹس كمپٹيشن پہلے سال فٹ بال سے شروع ہوگا۔ پہلے سال 8 شہروں کے 2000 اسکول کالجوں کے 20 لاکھ بچے اس میں شامل ہوں گے۔ اس میں شامل ہونے کے لئے آن لائن رجسٹریشن شروع ہو گیا ہے۔ اس مقابلے میں پہلے سال 3000 میچ کھیلے جائیں گے۔ ہر میچ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لائیو دکھایا جائے گا۔

اس کے لئے طالب علموں کو تین گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں 7-10ويں کلاس کے بچے، دوسرے گروپ میں 11-12ويں کلاس کے بچے جبکہ تیسرے گروپ میں کالج کے طالب علموں کے میچ ہوں گے۔ اگلے سال اس مقابلے میں ایک اور کھیل کا اضافہ ہوگا۔ دوسرے سال 16 شہروں کے 4000 اسکول کالجوں کے 40 لاکھ بچے اس میں شامل ہوں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/12bun

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے