Breaking News
Home / اہم ترین / ٹول وصولی کے خلاف ہیجماڈی اور تلپاڈی میں لوگوں کا احتجاج۔پانچ دنوں کے لئے دفعہ144نافذ

ٹول وصولی کے خلاف ہیجماڈی اور تلپاڈی میں لوگوں کا احتجاج۔پانچ دنوں کے لئے دفعہ144نافذ

کنداپور(ہرپل نیوز)10فروری:نیشنل ہائی وے سکسی ٹی سکس اور کرناٹکا سمیت  کیرالہ کے بارڈر تلپاڈی کے ٹول پلازہ پرٹو ل  وصولی کی شروعا ت ہوگئی ہے۔ لیکن ٹول  وصولی کے کے لئے عوامی مطالبات پورا نہ ہونے پر  عوام نے زبر دست احتجا ج کیا ۔جس کی وجہ سے قر یب  آدھے گھنٹے تک ٹرافک جام رہی ۔احتجاجی اس موقع پر اپنے کئی مطالبات سامنے رکھتے ہوئے ان کے پورا ہونے تک ٹول وصول کرنے نہ دینے کی بات کر ت کر ہے تھے ۔اس بیچ پولس اور احتجاجیوں کے مابین کا فی تکرار ہوئی ،جس کے بعد پولس نے کارروائی کر تے ہوئے  حالات پر قابو پا  نے کے لئے  بارہ مظاہرین کو گرفتار کیا ۔ پولس کی اس کارروائی کے بعد   ٹول پلازہ پرٹول کی ادائیگی کے ساتھ ٹریفک کا نظام دوبارہ بحال کیا گیا ۔اس کے علاوہ ساستان ،اور ہجماڈی     کے اطراف  دو کلومیٹر تک پانچ دنوں کے لئے  دفعہ ایک سو چوالیس نافذکی گئی ہے ۔ اور اس کے ساتھ ہی وہاں کے ٹول پلازہ پر بھی  پولس کے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ  ٹول فیس اصولی  کے بعد  سواریوں کوچھوڑا جا رہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/oqDd1

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے