Breaking News
Home / اہم ترین / ٹول گیٹ وصولی: کارڈ سویپ کرنے کے دوران چالیس روپئے کی جگہ لئے گئے چار لاکھ روپئے

ٹول گیٹ وصولی: کارڈ سویپ کرنے کے دوران چالیس روپئے کی جگہ لئے گئے چار لاکھ روپئے

اڈپی (ہرپل نیوز)14 مارچ:ٹول گیٹ پر  کارڈ سویپ کر  کے رقم ادا کر نے والوں کے لئے ایک حیرت انگیز  خبر ہے ۔   اڈپی کے قریب گونڈمی ٹول گیٹ پر ایک کار کی فیس چار لاکھ روپے لیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق منگلورو سے ممبئی کی طرف اپنی کار میں سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر نے گونڈمی ٹول گیٹ پر کار کی فیس چالیس روپے ادا کرنے کے لئے اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کیا۔ ٹول گیٹ کے اہلکار نے مشین پر کارڈ سوائپ کرنے کے بعد فیس کے رسید دیدی۔سلپ چیک کئے بغیر آگے بڑھنے  کے بعد اس نے اپنے موبائل پر بینک سے موصول ہونے والا پیغام دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ کیونکہ اس کے کھاتے سے ٹول گیٹ کی فیس کے طور چار لاکھ روپئے منتقل کیے گئے تھے۔ گھبرا کر اس نے ٹول گیٹ کی سلپ چیک کی تو اس میں بھی چالیس روپے کے بجائے چار لاکھ روپے درج تھے۔  واپس  پہنچ کر انہوں نے  اہلکاروں کوآڑے ہاتھوں لیا  اورپوری رات ٹول گیٹ پر ہی رک کر   اپنی رقم نقد واپس دینے  کا مطالبہ کیا۔ جسے بعد  میں پورا کیا گیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ROGkS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے