Breaking News
Home / اہم ترین / ٹیپوکے خلاف اشتعال انگیزبیان بازی پراننت کمار کے خلاف بنگلورو میٹرو پالیٹن کورٹ میں شکایت درج

ٹیپوکے خلاف اشتعال انگیزبیان بازی پراننت کمار کے خلاف بنگلورو میٹرو پالیٹن کورٹ میں شکایت درج

بنگلورو(ہرپل نیوز، ایجنسی)25 اکتوبر۔مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملے میں مرکزی وزیرمملکت اننت کمارہیگڑے کے خلاف بنگلورو کی مقامی عدالت میں شکایت درج کی گئی ہے۔ معروف سوشیل ایکٹویسٹ اور ہیلپنگ سٹیزن فورم کے صدر عالم پاشاہ نے ایڈیشنل چیف میٹرول پالیٹن کورٹ میں شکایت درج کی ہے۔ عدالت نے شکایت کوقبول کرتےہوئےمعاملے کی سماعت کیلئے31اکتوبرکی تاریخ طئے کی ہے۔ شکایت کنندہ عالم پاشاہ کا کہناہے کہ اننت کمار ہیگڑے اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سی ٹی روی نے مجاہدآزادی کے خلاف نازبیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت اننت کمار ہیگڑے نے کرناٹک کے چیف سکریٹری کوٹویٹر کے ذریعہ بھیجے گئے پیغام میں وحشی قاتل، اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے جیسے نازیبا الفاظ استعمال کئےہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/e7mJG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے