Breaking News
Home / اہم ترین / پارلیمنٹ حملے کی 15 ویں برسی، ممبران پارلیمنٹ نے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

پارلیمنٹ حملے کی 15 ویں برسی، ممبران پارلیمنٹ نے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی): پارلیمنٹ حملے کی پندرہویں برسی پر اس میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کو آج خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نائب صدر حامد انصاری، لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن ، وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چےئرمین پی جے کورین، بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت مختلف پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ اور لیڈروں نے آج پارلیمنٹ احاطے میں شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک او برائن، سی پی آئی کے ممبر پارلیمنٹ ڈی راجہ نے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر شہیدوں کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔

پارلیمنٹ پر 13 دسمبر 2001 کو پانچ دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے احاطے کے اندر انہیں مار گرایا تھا ۔اس دوران پارلیمنٹ کی سیکورٹی پر تعینات دو اہلکار، دہلی پولیس کے پانچ جوان اور سی آر پی ایف کی ایک خاتو ن کانسٹبل شہید ہوگئے تھے۔ سی پی ڈبلیو ڈی کا ایک مالی بھی اس حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/o7Ity

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے