Breaking News
Home / اہم ترین / پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے اسٹاک مارکیٹ میں چھلانگ

پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے اسٹاک مارکیٹ میں چھلانگ

ممبئی(ہرپل نیوز،ایجنسی)14مارچ:اسمبلی انتخابات کے 11 مارچ کو اعلان کردہ نتائج سے حوصلہ افزا اسٹاک مارکیٹ نے ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کی چھلانگ لگا کر اس کا استقبال کیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس اشاریہ سینسیکس 491 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 29437.23 پوائنٹس پر کھلا اور کاروبار کے دوران 615.70 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 29561.93 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ خبر لکھے جاتے وقت یہ 1.67 فیصد کی تیزی کے ساتھ 484.35 پوائنٹس اوپر 29430.58 پوائنٹس پر تھا۔ سب سے زیادہ تقریباً پانچ فیصد کی تیزی آئی سی آئی سی آئی بینک میں درج کی گئی۔ایل این ٹی اور ایچ ڈی ایف سی میں بھی تین فیصد کی تیزی رہی۔بی ایس ای کے گروپوں میں سی جی، ریئليٹي، فائنانس اور بینکاری گروپ دو فیصد سے زیادہ بہتری نظر آئی۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 157.10 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 9091.65 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے دوران 9122.75 پوائنٹس تک چڑھنے کے بعد یہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 1.63 فیصد یعنی 145.70 پوائنٹس اوپر 9080.25 پوائنٹس پر رہا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/jzR69

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے