Breaking News
Home / اہم ترین / پانچ سو اور ہزار کے پرانے نوٹوں کا معاملہ : شادی کی تیاریوں میں جٹے خاندانوں کا حال برا

پانچ سو اور ہزار کے پرانے نوٹوں کا معاملہ : شادی کی تیاریوں میں جٹے خاندانوں کا حال برا

 

بھٹکل ( ہرپل نیوز) 11نومبر۔ ملک بھر میں پانچ سو اور ایک ہزار کے پرانے نوٹ ہٹائے جانے کے اعلان سے عوام دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔ لیکن وہ لوگ جن کے گھروں میں شادیاں ہیں وہ اس معاملے میں سب سے زیادہ پریشان ہیں. ملک بھر میں پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کا مسئلہ جہاں پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے وہیں سب سے زیادہ اس مسئلہ سے وہ لوگ جوجھ رہے ہیں جن کے یہاں شادیاں ہیں ، بھٹکل میں ہم نے ایسے لوگوں سے بات کی جو اپنی بیٹیوں کی شادی کی تیاری میں تھے اور اسکے لئے انہوں نے اپنے گھروںکو خوبصورتی سے سجا رکھا تھا ۔ لیکن اچانک ان پر مودی حکومت کی جانب سےنوٹ ہٹائے جانے کی گاج گرنے سے وہ بے حد پریشان ہیں بھٹکل میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور بعض گھروں میں ابھی دو ہی تین روز میں شادی طے ہے مگر لڑکی کے باپ اور گھر والے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ کے نہ چلنے سے شادی کی تیاریوں میں دشواری کی شکایت کر رہے ہیں ۔ گھر کی سجاوٹ کا کام مکمل ہوگیا ہے اور ان کو اب پیسے دینے کا معاملہ اٹکا ہوا ہے ۔ لڑکی کے والد محمد مصدق کا ماننا ہے کہ کہ فیصلہ اگر درست بھی ہے تو کم از اس موقع پر سرکار کو یہ فیصلہ نہیں لینا چاہیے ۔ ادھر لڑکی کے ماموں نے بھی اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے ۔دوسری جانب شادیوں میں سب سے زیادہ اپنے آپ کو تیار کرنے والی خواتین بھی اس فیصلہ سے ناراض ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ گھر کی شادی اس بار کئی طرح کی مشکلات میں گھری ہوئی ہے ۔ زیورات اور کپڑوں کی دکانیں ان کا انتظار کر رہی ہیں مگر پرانے نوٹوں کو رد کئے جانے کے فیصلہ سے ان خواتین میں ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔کل ملا کر بھٹکل کے بازاروںمیں لوگوں کی چہل پہل کا فی کم ہوگئی ہے ، زیادہ تر لوگ یا تو بینکوں کے پاس دکھائی دے رہے ہیں یا تو پانچ سو اور ہزار کے نوٹ نہ چلنے سے پریشان ہوکر گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/S3fbz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے