Breaking News
Home / اہم ترین / پاکستان میں حالات دھماکہ خیز، اسلام آباد میں فوج طلب۔ عارضی طورپرنیوز چینلز، یوٹیوب،فیس بک اور ٹوئٹر کی سروس معطل

پاکستان میں حالات دھماکہ خیز، اسلام آباد میں فوج طلب۔ عارضی طورپرنیوز چینلز، یوٹیوب،فیس بک اور ٹوئٹر کی سروس معطل

اسلام آباد(ایجنسی) 26نومبر۔ اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج تعینات کی گئی ہے۔فیض آباد میں پولیس کا آپریشن سنیچر کی رات سے معطل ہے اور اس دوران نجی نیوز چینلز کی نشریات بند ہیں اور فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز سے اب تک مظاہرین اور فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث 250 سے زائد افراد زخمی اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاچکا ہے جب کہ فیض آباد دھرنے کے مقام پر پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کو تعینات کیا گیا ہے۔مظاہرین کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت سے متعلق شق میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازے کررہے ہیں۔متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے احکامات پر سنیچر کو سوشل میڈیا کی تین ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو ملک میں بند کر دیا گیا تھا اور تینوں ویب سائٹس فی الوقت غیر معینہ تک بند رہیں گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/V4fi6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے