Breaking News
Home / اہم ترین / پاکستان کے خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہ گئی،خواتین اور بچوں سمیت 64 افراد ہلاک

پاکستان کے خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہ گئی،خواتین اور بچوں سمیت 64 افراد ہلاک

خیبر ایجنسی (ہرپل نیوز۔ ایجنسی،بی بی سی)30.جولائی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 64 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 18 بچے، چھ خواتین اور دو مرد شامل ہیں جبکہ اس پک اپ گاڑی میں 28 سے 30 افراد سوار تھے۔لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ بارات صبح سویرے دلہن کو لے کر آ رہی تھی کہ راستے میں سیلابی ریلے کی نظر ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقام پر ندیاں آپس میں ملتی ہیں،گاڑی نے ایک ندی کو تو عبور کر لیا تھا لیکن دوسری میں پھنس گئی اور اتنے میں سیلابی ریلہ آیا اور گاڑی کو بہا کر دور لے گیا۔انھوں نے بتایا کہ لاشیں مختلف مقامات پر بکھری پڑی تھیں جنھیں ایک، ایک کر تلاش کیا گیا اور پھر ورثا کے حوالے کر دیا. ذرائع کے مطابق ان میں 14 میتیں ایک ہی گاؤں سے تھیں جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہیں جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یہ واقعہ لنڈی کوتل کے پسماندہ علاقے زخہ خیل میں پیش آیا۔اہلکاروں نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد اچانک سیلابی ریلہ آیا جس میں ایک بس بہہ گئی۔ان کے مطابق پک اپ گاڑی میں باراتی بیٹھے تھے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔انتظامی اہلکاروں نے بتایا کہ اعلی حکام اور دیگر عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر گذشتہ ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے شدید بارشیں ہوئی تھیں جن میں مکانات کے منہدم ہونے اور سیلابی ریلوں میں کم سے کم بچوں اور خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qEkAw

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے