Breaking News
Home / بین الاقوامی خبریں / پاکستان کے پاڑہ چنار میں خواتین کی امام بارگاہ کے نزدیک بم دھماکہ،24 ہلاک،90زخمی

پاکستان کے پاڑہ چنار میں خواتین کی امام بارگاہ کے نزدیک بم دھماکہ،24 ہلاک،90زخمی

پارہ چنار(ایجنسی)1اپریل :ـ پاکستان شمال مغربی شہر پارہ چنار کے ایک معروف بازار میں امام بارگاہ کے باہر ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 90 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان سرحد سے متصل علاقہ میں ہوئے اس دھماکہ کی فی الحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ امام بارگاہ میں خواتین کے داخل ہونے کے دروازے کے نزدیک ہوا جہاں بازار میں کافی لوگ جمع تھے۔اس سال یہاں کئی سلسلہ وار دھماکے ہوچکے ہیں۔ مقامی سیاسی ایجنٹ اکرام اللہ خان نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 24 ہوچکی ہے اور 90 زخمی ہیں۔ پارہ چنار کے ممبر پارلیمنٹ ساجد حسین نے کہا کہ دھماکہ سے قبل فائرنگ ہوئی۔ انہوں نے اسے خودکش بم دھماکہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بھیڑ بھاڑ والے بازار میں ہوا ہے، اس میں غالبا امام بارگاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پارا چنار پاک افغان سرحد پر قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا انتظامی ہیڈ کوارٹر ہے، یہ زیادہ آبادی والا علاقہ نہیں ہے، اس علاقے کی آبادی 40 ہزار کے قریب ہے جس میں مختلف قبائل، نسل اور عقائد کے لوگ شامل ہیں، یہ علاقہ 1895 میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔ 2007ء میں اس علاقے ہونے والی فرقہ ورانہ جھڑپوں کے بعد فوج اور نیم فوجی دستوں نے یہاں کی شاہراہوں پر چوکیاں قائم کی تھیں۔ اگرچہ یہاں فوج اور مقامی قبائلی رضا کاروں پر مشتمل چوکیاں قائم ہیں لیکن کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں دشوار گزار پہاڑی راستے ہیں جہاں سے عسکریت پسند دوسرے علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/LDUhs

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے