Breaking News
Home / اہم ترین / پتور میں دن دھاڑے ڈاکہ زنی کا معاملہ ۔ دس ملزمین تک پہنچے قانون کے ہاتھ

پتور میں دن دھاڑے ڈاکہ زنی کا معاملہ ۔ دس ملزمین تک پہنچے قانون کے ہاتھ

پتور(ہرپل  نیوز) ، 7؍نومبر۔ اندازاً 4کروڑ روپے کے خزانے کی آس میں  پتور میں واقع ایک مکان میں لٹیروں نے چوری کی واردات انجام دی ۔ لیکن  بدقسمتی سے جو اشیاء لٹیروں کے ہاتھ لگیں اس کی مالیت 50ہزار روپے سے زیادہ نہیں تھی۔۔ یہ واقعہ رواں سال اکتوبر کی پچیس تاریخ کا ہے جب پتور کے وشنو بھٹ نامی ایک شخص کے مکان میں لٹیروں نے خزانے کی آس میں چوری کی اور گھر میں گھس کر مالکن اور ملازمہ کے ہاتھ اور پیر باندھنےکر گھر میں لوٹ مچانے کے بعد فرار ہوئے تھے  ان دس ملزمین کو  پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گھر میں  خزانہ چھپائے  جانے کی بات گاؤںمیں گردش کر ہی تھی ۔ اس دوران ان لوگوں نے ڈاکہ زنی کی سازش رچی  مگر قانون کے پہاتھ سے بچ نہیں پائے اور پولیس نے لٹیروں  کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے  بتایا کہ ڈی سی ائی بی  اور پتور دیہی پولیس نے مشترکہ طور پر اپنی تحقیقات کے بعد ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔  بتایا گیا ہے کہ مزید دو ملزمین ابھی فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/nuDtQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے