Breaking News
Home / اہم ترین / پنجاب بی جے پی کے صدر وجے سانپلا بولے، میرے استعفے کی خبر جھوٹی

پنجاب بی جے پی کے صدر وجے سانپلا بولے، میرے استعفے کی خبر جھوٹی

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17 جنوری: مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے پنجاب ریاست کے صدر وجے سانپلا نے اسمبلی انتخابات کےلئے امیدواروں کے انتخاب پر ناراضگی کے سلسلے میں اپنے استعفی کی خبروں کو افواہ بتاتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔  سانپلا نے یہاں بی جے پی صدر امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد  سانپلا نے وہاں موجود میڈیا کےنمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفی کی خبر ایک افواہ ہے۔ وہ کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔انہوں کہا،’’یہ سب باتیں جھوٹ کے سوائےکچھ نہیں ہیں،یہ افواہیں ہیں۔ کل رات سے ایسی اور رپورٹیں آرہی تھیں کہ  سانپلا نے ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر ناراضگی جتاتے ہوئے استعفی کی دھمکی ہے اور انہیں  شاہ نے طلب کیا ہے۔ پنجاب کے قدآور دلت رہنما سانپلا مرکزی کابینہ میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے کے وزیرمملکت ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/L2947

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے