Breaking News
Home / اہم ترین / پورےسرکاری اعزازکے ساتھ داکٹر قمرالاسلام سپردخاک، ہزاروں چاہنے والوں نےنم آنکھوں سے کیا وداع

پورےسرکاری اعزازکے ساتھ داکٹر قمرالاسلام سپردخاک، ہزاروں چاہنے والوں نےنم آنکھوں سے کیا وداع

بنگلورو/کلبرگی،(ہرپلنیوز،ایجنسی )19/ستمبر۔ حیدرآباد کرناٹک علاقہ کے ممتاز قائد الحاج قمرالاسلام رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر کے جسد خاکی کو آج بعدنماز عصر کلبرگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ کل بنگلورو کی ایک نجی اسپتال میں مرحوم کا انتقال ہوگیا تھا۔کل شام 6بجے انہیں بنگلورو سے ان کے آبائی شہر کلبرگی لے جایا گیا ۔ذرائع کے مطابق آج صبح تا دوپہر مرحوم کی میت ان کی رہائش گاہ کے عقب میں واقع نوبل اسکول کے میدان میں عوام کے آخری دیدار کیلئے رکھی گئی تھی ۔ الحاج قمرالاسلام کے جلوس جنازہ اور تجہیز وتدفین میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ کلبرگی میں مرحوم کے آبائی قبرستان روضہ قلندر خان قبرستان میں ہزاروں سوگواروں نے پرنم آنکھوں سے علاقہ کے محبوب قائد کو سپرد خاک کیا قمر صاحب کی تجہیز وتدفین میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا ،کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات وحج آرروشن بیگ ، سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ نوازؒ ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسروحسینی صاحب ،لوک سبھا میں اپوزیشن کانگریس لیڈر ملیکاارجن کھرگے، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینو گوپال، ریاستی وزراء تنویر سیٹھ ،یوٹی قادر، ڈاکٹر شرناپرکاش پاٹل، پرینکا کھرگے ، ایشورکھنڈرے، ایچ کے پاٹل، ایم بی پاٹل، رکن اسمبلی رحیم خان، رکن کونسل عبدالجبار، دہلی میں حکومت کرناٹک کے خصوصی نمائندے سلیم احمد، وائی سعید احمد شامل ہیں ۔ مرحوم کی نمازجنازہ اور جلوس جنازہ اورتدفین کے دوران پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا۔ جلوس جنازہ جن سڑکوں پر سے گزررہاتھا ان سڑکوں کی دونوں جانب عمارتوں پر لوگ کھڑے ہوکر اپنے محبوب لیڈر کے لئے غم وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے دیکھے گئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/03jWN

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے