Breaking News
Home / اہم ترین / پوسٹ آفس سے جاری کئے گئے ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کو اب پاسپورٹ بنانے کے لئےمانا جائے گا ویلڈ

پوسٹ آفس سے جاری کئے گئے ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کو اب پاسپورٹ بنانے کے لئےمانا جائے گا ویلڈ

نئی دہلی (ہرپل نیوز ،ایجنسی)5نومبر۔ حکومت نے پاسپورٹ بنانے کے لئے ضروری دستاویزوں میں ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ جاری ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کو بھی شامل کرلیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق،ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کے طورپر اب تک قانونی دستاویزوں کے علاوہ پاسپورٹ بنانے کےلئے ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ جاری ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ بھی قانونی حیثیت کا حامل ہوگا۔اس کے ساتھ مرکز یا ریاستی حکومت کے ملازمین کےلئے سرکاری رہائش گاہ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کا کام کرے گا۔اس کے علاوہ ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کے طورپر قانونی دستاویزوں کی فہرست میں سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ یا سروس بک میں پتے والے صفحے کی تصدیق شدہ کاپی بھی شامل کی گئی ہے۔اسے کسی گزیٹیڈافسر سے اٹیسٹ کرانا ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن 30اکتوبر سے ہی جاری ہوچکا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/AeXNS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے