Breaking News
Home / اہم ترین / پولیس انا نیت کے جذبہ سے اوپر اٹھ کرعوام کے مسیحا بن کر کام کریں:اڈپی میں ائی جی پی ہیمنت نمبالکر کا خطاب

پولیس انا نیت کے جذبہ سے اوپر اٹھ کرعوام کے مسیحا بن کر کام کریں:اڈپی میں ائی جی پی ہیمنت نمبالکر کا خطاب

اُڈپی(ہرپل نیوز)28 اکتوبر۔پولس    پر ضروری  ہےکہ وہ سماج دشمن عناصر پر نظر رکھیں  اور انہیں انصاف کے دائرے میں لاکر سدھارنے کی کوشش کریں ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ  پولیس کی کسی کام کی وجہ سے معصوموں کے دلوں میں خوف بیٹھ جائے ۔  اڈپی  میں  آرمیڈ ریزرو پولس کی 11ویں بیاچ سے  کامیابی پانے والے  95کیڈٹ سے خطاب  کے دوران  مغربی زون کے آئی جی پی ہیمنت نمبالکر نے ان خیالات اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ انا نیت کے جذبہ سے اوپر اٹھ کر عوام کے  مسیحا بن کر کام کریں ۔ ائی جی پی نے پولیس کو یاد دلایا کہ ان کے پا س موجود رائفل، لاٹھی ڈرانے اور دھمکانے کے لئے  نہیں ہے، بلکہ  سماج کی حفاظت کے لئے ہیں۔ ائی جی پی نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ  جرائم پیشہ افراد کو  کسی طور نہیں بخشا جانا چاہیے  مگر اس کے چکر میں  کوئی معصوم بے گناہ پر  ظلم نہ ہو ۔ ائی جی پی نےپو لیس  سے متعلق عوام کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں  کودور کر نے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔  کامیاب کیڈٹ میں بیلگاوی ، ٹمکور ہبلی دھارواڑ  اور بینگلورو کے پولیس اہلکار موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XU439

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے