Breaking News
Home / اہم ترین / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیر خزانہ نے اپوزیشن کو دیا یہ جواب

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیر خزانہ نے اپوزیشن کو دیا یہ جواب

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)20 ستمبر۔  وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گذشتہ دو ماہ کے دوران ہوئے اضافہ پر حکومت کی نکتہ چینی کرنے والوں کو آج آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اسباب کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے کابینہ کے فیصلوں کی جانکاری دینے کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ میں طوفان کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی رفائنرنگ لاگت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تھا جو محدود دائرے میں ہی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پٹرولیم کے وزیر بھی بیان دے چکے ہیں لیکن پھر بھی کچھ سیاسی جماعتیں حکومت کی نکتہ چینی کررہی ہیں لیکن ان جماعتوں کی جہاں حکومتیں ہیں ان ریاستوں میں پٹرولیم مصنوعات پر ویٹ میں کمی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے ملنے والی رقم کے مرکزی پول میں سے ریاستوں کو 42فیصد رقم دی جاتی ہے اور ان ریاستوں کو یہ رقم لینے سے منع کردینا چاہئے۔ مسٹر جیٹلی نے مہنگائی بڑھنے کے سوال پر کہا کہ دو سال پہلے تک مہنگائی جب گیارہ سے بارہ فیصد پر پہنچ گئی تھی تب یہ کوئی معاملہ نہیں تھا لیکن آج جب یہ 3.26 فیصد پر ہے تو اس پر شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی چار فیصد مہنگائی کے دائرے میں ہے حالانکہ مانسون میں سیزنل اسباب سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mJFYU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے